Urdu Manzil


Forum
Directory
Overseas Pakistani
 
اسلام عظمی
میں اگر راستہ بدل جاتا
ہاتھ سے حادثہ نکل جاتا

اس لیے چیختا رہا ہوں میں
جاگتا شخص ہی سنبھل جاتا
کی عبث میں نے پرورش سچ کی
کام تو جھوٹ سے بھی چل جاتا
ساتھ سر کے ہی اُس نے جانا تھا
ایسے کیسے ترا خلل جاتا
التجاؤں کو مانتا کیسے؟
کوئی پتھر تھا وہ پگھل جاتا
رار جانے کے بعد یہ سوچا
میں بھی ویسی ہی چال چل جاتا
کاش یادوں کی رسیاں عظمیؔ
وقت   کا اژدہا   نگل جاتا
 

Blue bar

CLICK HERE TO GO BACK TO HOME PAGE